ابنا: ایلکسی پوشکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کا یہ دعوی ہرلحاظ سے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ میں امریکہ کی میزائل شیلڈ جس کے بار ے میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ ایران کے خطرے کا مقابلہ کرنے کےلئے ہے درحقیقت روس کی ایٹمی توانائيوں کا مقابلہ کرنے کےلئے ہے اور امریکہ اس میزائیل شیلڈ سے روس کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران کے میزائل خطروں کے بارے میں امریکہ کے دعووں پر ہرگز یقین نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایران کے پاس اسٹریٹیجک بیلسٹک میزائل نہیں ہیں اور نہ ایران کے پاس یورپی ملکوں پر حملہ کرنے کے بہانے ہی ہیں اسکے باوجود امریکہ یورپ میں میزائيل شیلڈ نصب کرنے پر اصرار کررہا ہے۔
قابل ذکر ہے روس کی فوج کے سربراہ نے بھی کہا ہےکہ امریکہ اور نیٹو کا یہ کہنا کہ ایران کی جانب سے میزائل خطرے لاحق ہيں ایک بے بنیاد اور مضحکہ خيز دعوی ہے۔ قابل ذکر ہے امریکہ نے یورپ میں میزائیل شیلڈ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر روس نے شدید اعتراض کیا ہے اور امریکہ کو ٹھوس جواب دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔ .......
/169